رحیم یار خان(نیوزڈیسک) تھانا ماچھکہ کے علاقے کچہ کشمور میں ہونے والے پولیس مقابلے میں شامل 24 سے زائد ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،رحیم یار خان پولیس نے بتایاکہ24 سے زائد ڈاکوؤں کے خلاف مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل اور پولیس پر فائرنگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ دوروزقبل کچہ کشمور میں پولیس مقابلے میں 6 ڈاکو ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔















