اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورے کے دوران وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دبئی میں بے نظیر بھٹو کے مجسمے کی نقاب کشائی تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔















