اہم خبریں

پنجاب، دریاؤں کی سطح آب مسلسل بلند ہونے لگی، سیلاب خطرہ

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں دریاؤں کی سطح آب مسلسل بلند ہونے لگی، سیلاب کا خطرہ صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر کے انتظامیہ کو الرٹ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق طویل مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی اور سدھنائی پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، لاہور میں بھی شاہدرہ سے 38 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کی وجہ سے مقامی آبادیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ دریائے سندھ میں بھی نچلے درجے کے سیلاب کا خطرہ جبکہ تربیلا، چشمہ اور کالاباغ میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے نچلے درجے کا سیلاب آنے کا خطرہ ۔

متعلقہ خبریں