اہم خبریں

صدر مملکت کا یوم عاشورہ پر خصوصی پیغام،عوم سے متحد ہونے کی اپیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے، اس روز اسلامی اقدار کے تحفظ کی خاطر امام حسین رضی اللہ عنہ نے عظیم قربانی دی تھی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 10 محرم الحرام کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ امام حسین کی قربانی اصولی موقف اور غیر متزلزل بہادری کی علامت ہے اس سے سبق ملتا ہے کہ ہمیں ظلم کے سامنے کبھی نہیں جھکنا چاہیے ،چاہے اس کیلئے ہمیں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک قوم کی حیثیت سے ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا ۔ ہمیں حضرت امام حسین کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے یہ ہمیں مشکلوں بھی ہمت و استقامت کا سبق دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں