اسلام آباد (اے بی این نیوز ) معاون خصوصی داخلہ برائے وزیر اعظم عطا اللہ تارڑ نے اے بی این نے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ دیکھیں ہماری حکومت بالکل ایسی نہیں ہے کہ کسی پہ راہ چلتے منشیات ڈال کے اس کو بند کر دے ، سٹی نارووال کا کیس بنا کے بند کرکر دے اور کہے کہ میں شاہد خاقانعباسی کو بند کر ایا آیا ہوں تو ہم نے تو کوئی گرفتاریاں ایسے نہیں کی ہمارے لائر نے درخواست دی تھی مگر میں نے یہ بہتر سمجھا کہ میں باہر روم میں موجود رہوں اور میں عدالت میںنہ جاؤں، کیونکہ خان صاحب کے آنے سے ماحول خراب ہوا ان کے ساتھ جو لوگ تھے انہوں نے بدتمیزی برپا کیا ، سائفر کے حوالے سے انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہسائفرمیں جلسے میں لہرایا اور اس کے بعد گھما دیا اس کے بعد جھوٹے منٹ بنائے دیکھیں یہ آڈیو میں تو نہیں بنائی نا آڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ منٹس بناؤ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سائفر میں کو ئی گرفتاری ہو گی۔















