اہم خبریں

مون سون کے موسم میں سیلاب اور تودے گرنے سے بلاک ہوئی شاہراہیں بحال کی جا رہی ہیں، این ایچ اے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )مون سون کے موسم میں سیلاب اور تودے گرنے سے بلاک ہوئی شاہراہیں بحال کی جا رہی ہیں،قراقرم ہائی وے کو کائیگا کے قریب دوطرفہ ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا،
قراقرم ہائی وے تھا کوٹ سے گونیر ٹریفک کے لئے کھلا ہے،کے کے ایچ تھلیچی کے مقام پر تودہ گرنے سے دو طرفہ بند تھا، اب ٹریفک کے لئے بحال ہے،قراقرم ہائی وے پر تتہ پانی کا ایریا ٹریفک کے لئے یکطرفہ کھولا گیا ہے،جگلوٹ، سکردو روڈ( بھٹو مونومنٹ کےقریب) پہاڑی تودہ گرنے کے باعث متاثر،جگلوٹ،سکردو روڈ ایک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے،ترجمان این ایچ اے کے مطابق بلوچستان میں بی بی نانی کے مقام پر سیلابی پانی کھڑا ہے،سڑک سفر کے لئے موزوں نہیں،ترجمان این ایچ اےاین ایچ اے اپنے روڈ نیٹ ورک کو دستیاب وسائل میں بحال رکھنے کو کوشاں ہے۔

متعلقہ خبریں