اہم خبریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈی جی قومی اسمبلی کے خلاف ہراسگی کی جھوٹی شکایت مسترد کر دی

اسلام آباد (   اے بی این نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈی جی قومی اسمبلی کے خلاف ہراسگی کی جھوٹی شکایت مسترد کر دی،خاتون افسر ملزم کے خلاف کام کی جگہ پر ہراسگی کے الزامات ثابت نہیں کر سکی، خاتون افسر متعدد نوٹسز کے باوجود کیس کی کارروائی میں پیش نہیں ہوئی ،کسی کو بھی قانون کے عمل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک ڈائریکٹر جنرل کے خلاف خاتون افسر نے کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کی شکایت درج کرائی تھی ،وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار نے انکوائری اور رپورٹ کیلئے معاملہ قومی اسمبلی کی اندرونی ہراسگی کمیٹی کو بھجوایا ،شکایت کنندہ نے معاملہ اندرونی کمیٹی کو بھجوانے کے خلاف اپیل دائر کی جسے صدر مملکت نے سال 2020 ء میں مسترد کر دیا تھا،صدر مملکت نے کمیٹی کو الزامات کی منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انکوائری یقینی بنانے کا کہا تھا،صدر مملکت کے فیصلے کے خلاف خاتون نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جسے بھی مسترد کر دیا گیا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی اندرونی ہراسگی کمیٹی نے انکوائری کی اور رپورٹ محتسب کو پیش کی،رپورٹ میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی ،رپورٹ میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ اپنی ڈیوٹی کے حوالے سے وقت کی پابند نہیں،انسدادِ ہراسیت محتسب نے خاتون افسر کی شکایت مسترد کردی ،خاتون نے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو درخواست دائر کی ، صدر نے کیس کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنایا ،2014 میں ہونے والی مبینہ ہراسگی کی شکایت محتسب کو 2019 میں جمع کرائی گئی ،شکایت کنندہ بار بار نوٹس کے باوجود محتسب کے سامنے پیش ہونے میں ناکام رہی ، کام کی جگہ پر خواتین کی انسدادِ ہراسیت کا ایکٹ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے اور خواتین کے بنیادی حقوق کے لیے نافذ کیا گیا ،کسی کو بھی قانون کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں ، خاتون کی درخواست مسترد کی جاتی ہے ، محتسب نے درست فیصلہ دیا۔

متعلقہ خبریں