ایبٹ آباد( اے بی این نیوز )اے بی این نیوز کی خبر پر پولیس کا ایکشن ، پولیس تھانہ بگنوتر کی کارروائی ،دیسال میں خاتون کے ساتھ غیر انسانی سلوک میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،
، 32 سالہ خاتون کو اس کے سسرال والوں نے چند ماہ سے بکریوں کے باڑے میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ، اس پر تشدد بھی کرتے رہے، جبکہ خاتون کو مسلسل غیر معیاری کھانا دینے سے خاتون کی حالت انتہائی لاغر ہو چکی تھی،خاتون کی درخواست پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور بگنوتر پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کیں۔















