اہم خبریں

وزیراعظم کا خطاب نہ سننے پر وزیر توانائی خرم دستگیر کو ڈانٹ پڑگئی

ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیراعظم کا خطاب غور سے نہ سننے پر ڈانٹ پڑ گئی۔خطاب کے دوران شہباز شریف نے بجلی کی قیمتیں بڑھانے اور گردشی قرضوں کا ذکر کیا۔اس دوران خرم دستگیر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم سے گفتگو کررہے تھے،و زیراعظم کے دو دفعہ پکارنے کے باوجود جب خرم دستگیر نے دھیان نہ دیا تو شہبازشریف نے منسٹر آف پاور کہہ کر مخاطب کیا اور توجہ چاہی،اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے بھی وزیربجلی کو ہاتھ لگا کر توجہ دلانے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں