اہم خبریں

کراچی،آذربائجان کے راستے یورپ جانے کی کوشش پر6 مسافر گرفتار

کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ سے آذربائیجان جانے کےلیے پہنچنے والے 6 مسافروں کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا ،مذکورہ افراد پر غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ان مسافروں میں بادشاہ نذیر، محمد عبداللّٰہ، عبدالظہیر، محمد کبیریا، کلیم اللّٰہ اور عبدالرب خان شامل ہیں۔یہ مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے۔ مسافروں سے چھان بین کے دوران ان کے سامان سے شینگن ویزے کی فوٹو کاپیاں برآمد کرلی گئیں۔ دوران تلاشی ملزمان کے موبائل فونز سے یورپ کی ٹکٹیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں