اسلام آباد( اے بی این نیوز )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جہلم میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے کی تفصیلات شیئر کی ہیں جس کے نتیجے میں عمارت کا مکمل ڈھانچہ منہدم ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 7 معصوم افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تباہ کن واقعہ عمارت کے اندر چل رہی غیر قانونی ایل پی جی ڈی کنٹنگ کی دکان کی طرف سے آگاہی کی کمی اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔ ایل پی جی سلنڈر تہہ خانے کے اندر نصب کیے گئے تھے اور ان کے پاس مناسب وینٹی لیشن نہیں تھا اور گیس لیکج اس مہلک واقعے کی بنیادی وجہ بن گئی۔مزید برآں ضلع سرگودھا کے علاقے بھلوال میں ہائی ایس وین میں ایل پی جی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 7 قیمتی جانیں ضائع اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ وین کو ایل پی جی گیس پر چلایا جارہا تھا اور سی این جی سلنڈروں / کٹس میں تبدیلی کی گئی تھی۔ اس حقیقت کے باوجود کہ ایل پی جی رولز، 2001 کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی پر مکمل پابندی ہے۔لہذا اوگرا نے تمام چیف سیکرٹریز اور کمشنر اسلام آباد کو ایڈوائزری نوٹس جاری کیے ہیں کہ وہ گھروں، ریستورانوں میں ایل پی جی سلنڈرز کے محفوظ استعمال کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرنے اور پی ایس وی میں ایل پی جی کے استعمال سے بچنے کے لیے اوگرا کے ساتھ مل کر مقامی سطح پر کم از کم حفاظتی معیار پر عمل درآمد کریں کیونکہ ایل پی جی انتہائی آتش گیر ہے اور احتیاطی تدابیر کے بغیر اس کا استعمال مہلک واقعات کا سبب بن سکتا ہے۔ضلع کی سطح پر نفاذ کے لئے کم از کم حفاظتی معیار درج ذیل ہیںریستوراں / ہوٹلوں / فوڈ چینز / مالز / تجارتی عمارتوں میں بیٹریوں میں منسلک ایل پی جی سلنڈر صرف مناسب ہوادار جگہوں میں یعنی محدود جگہوں / تہہ خانوں سے دور نصب کیے جائیں گے۔ریستوراں میں خصوصی آگ بجھانے والے آلات (ڈی سی پی) کی تنصیب / دستیابی کو لازمی بنایا جاسئے۔ایل پی جی (سلنڈر سے سلنڈر ٹرانسفر) کی ڈی کنٹنگ غیر قانونی ہے اور عوام کی زندگیوں کے لئے ایک ممکنہ خطرہ ہے لہذا ، اس عمل میں ملوث تمام افراد کے خلاف فوری کارروائی شروع کی جائے۔ اور ایل پی جی تنصیبات / فٹنگ / والو کی تبدیلی صرف تربیت یافتہ عملے کے ذریعہ انجام دی جانی چاہئے۔اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ سے ایل پی جی کٹس اور سلنڈروں کو ہٹانے کو یقینی بنایا جائے۔مقامی انتظامیہ عوام کو ایل پی جی فراہم کرنے والے غیر قانونی عناصر کے خلاف مناسب کریک ڈاؤن شروع کی جائے۔سی این جی کو ایل پی جی کٹس میں تبدیل کرنے میں ملوث سڑک کنارے غیر قانونی ورکشاپس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔















