اہم خبریں

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں محکمہ جاتی سربراہان کا اجلاس

کراچی (  اے بی این نیوز   )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں محکمہ جاتی سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مئیر کراچی نے ہدایات جاری کیں کی محکمہ لینڈ، کچی آبادی، اسٹیٹ ، اورنگی ٹاؤن پائیلٹ پروجیکٹ اس سلسلے میں احکامات پر عمل درآمد کرائیں،محکمہ فائر بریگیڈ، میونسپل یوٹیلٹی سروسز چارجز کے بقایا جات کی ادائیگی تک متعلقہ متاثرین کو N.O.C. جاری نہ کرے،3 یوم کے اندر شہر میں لگے سائن بورڈز کے بقایا جات ادا نہ کرنے پر اجازت نامے منسوخ کر دئے جائیں،محکمہ اسٹیٹ کی خالی ہونے والی دکانوں کا نیلامِ عام کیا جائے گا،نیلامِ عام کے سوا یہ دکانیں کسی اور کے نام منتقل نہیں ہو سکیں گی،محکمہ اسٹیٹ کی 6500 سے زائد دوکانوں کے بل 6 کے بجائے 3 ماہ میں جاری کئے جائیں،اسٹیٹ کی دوکانوں کے بلز میں میونسپل یوٹیلٹی سروسز چارجز کے بقایا جات بھی شامل کئے جائیں،بلز اور بقایا جات کی عدم ادائیگی پر متعلقہ دکاندار کے خلاف کار روائی کی جائیگی،محکمہ لوکل ٹیکسز کے تحت گزشتہ سال جمع شدہ ڈھائی کروڑ روپے میں مزید اضافہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں