اہم خبریں

کچے کے علاقے میں بڑے پیمانے پر اغوا کاری ہورہی ہے،سینیٹر مشتاق احمد

اسلام آباد(    )سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہکچے کے علاقے میں بڑے پیمانے پر اغوا کاری ہورہی ہے، بٹگرام کے تین نوجوانوں کو اغوا کیا گیا تھا،ایک کروڑ روپے اغوا کاروں کو دیئے تب وہ رہا ہوئے، غریب لوگ وہاں مزدوری کے لئے جاتے ہیں، وہاں پولیس انہیں تنگ کرتی ہے، حیران ہوں کیا کچے کے ڈاکو ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟ کچے کے ڈاکو چیلنج بن چکے ہیں، اس مسئلے کو کمیٹی میں بھیجیں، چیئرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا

متعلقہ خبریں