اہم خبریں

مستوج پل پر ٹریفک بحال ہونے کے بعد عوام کے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی

مستوج (  اے بی این نیوز  ) پل پر ٹریفک بحال ہونے کے بعد عوام کی پاک فوج کے حق میں نعرے بازی، پاک فوج اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی مشترکہ کوشش سے اپر اور لوئر چترال کا زمینی رابطہ بحال کر دیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ مستوج پل کو سپورٹ فراہم کرنے والی ایبٹمنٹ پر کام بھی مکمل کر لیا کیا مستوج پل اب چار x چار گاڑیوں کی آمدورفت کیلۓ کھول دیا کیا ہے ۔ گزشتہ دن تیز بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پل کے ایبٹمنٹ بہہ گئے تھے ۔ پاک فوج اور متعلقہ اداروں کی دن رات مشترکہ کوششوں سے عوام کیلۓ راستوں کو دوبارہ بحال کر دیا کیا ۔ پاک فوج مزید گزرگاہوں کی جلد بحال کرنے کیلۓ مصروف عمل ہے اور بہت جلد تمام راستوں کو کھول دیا جائے گا

متعلقہ خبریں