اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سائفر تحقیقات کے معاملے پر شاہ محمود قریشی ایف آ ئی اے کے سا منے پیش ہوگئے، ایف آ ئی اےنے شاہ محمود قریشی سے ڈیڑھ گھنٹہ سا ئفر سے متعلق پو چھ گچھ کی گئی، شاہ محمود قریشی نے ایف آئی اے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگوسائفر ایک حقیقت تھی،اور سائفر ایک حقیقت ہے،شاہ محمود قریشی کی ایف آئی اے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا سا ئفر جس پر ملک کی سول اور فوجی قیادت نے اتفاق کیا، دونوں اجلاسوں میں سائفر میں استعمال کی گئی غیر سفارتی زبان کا اعتراف کیا گیا۔















