اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف کی ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئن جیتنے پر حمزہ خان،قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد

لاہور( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئن جیتنے پر حمزہ خان، قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ آنے والے وقت میں آپ سکواش میں پاکستان کو ایک بار پھر ناقابل تسخیر بنا ئیں گے۔اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق 37 سال بعد یہ ٹائیٹل پھر سے پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان کا شکریہ اداکرتے ہیں،حمزہ خان نے 1986 کی ورلڈسکواش چیمپئن جان شیر کی فتح کی یادتازہ کردی۔سکواش کے میدان میں پاکستان کا پرچم ایک با رپھر بلند کرنے پر قوم آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔وزیراعظم نے حمزہ خان کے والدین، کوچ اور تمام ٹیم کو بھی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے 15 ماہ کے دور میں کوہ پیمائی، باکسنگ، سکواش اور دیگر کھیلوں میں پاکستان نے کئی اعزاز اپنے نام کئے

متعلقہ خبریں