اہم خبریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر حمزہ خان کی تعریف

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حمزہ خان کو پاکستان کے لیے پہلی عالمی اسکواش چیمپئن شپ 2023 جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی اسکواش میں ابھی تک بے مثال بالادستی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر ہمارے عظیم کھلاڑیوں کے بہت سے فائنل دیکھے ہیں۔ ایک طویل عرصے کے بعداسکوائش میں امید کی ایک کرن نظر آئی۔ بہت اچھا، حمزہ خان۔

متعلقہ خبریں