اہم خبریں

دریائے راوی، ستلج، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح بلند، اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)دریائے راوی، ستلج، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح بلند، اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ، سیلابی ریلے نے شکر گڑھ کے سرحدی علاقے میں فصلیں تباہ کر دیں ، دریائے ستلج کے تیور پھر بدل گئے، ہیڈگنڈا سنگھ والا پر پانی کی سطح بلند،، دریا بپھرنے سے متعدد دیہات پانی میں ڈوب گئے، سیلاب متاثرین نقل مکانی کرنے پر مجبور ، دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ،چناب نگر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 87 ہزار کیوسک، مرالہ کے مقام پر 1 لاکھ 18 ہزار، خانکی پر ایک لاکھ 31 ہزار جبکہ قادر آباد کے مقام پر 1 لاکھ 24 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا،، نوسیری ڈیم کے تمام گیٹ مکمل طور پر کھول دیئے گئے۔

متعلقہ خبریں