پشاور (اے بی ای نیوز)خیبرپختونخواکے بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے 40 ملین روپے جاری ،،چترال اپرکیلئے دو کروڑ اور چترال لوئر کیلئے دو کروڑ روپے امدادی رقوم جاری کردیئے گئے۔۔پشاور، بنوں اورشانگلہ کے متاثرین کیلئے ایک ایک کروڑ روپے جاری کردیئے گئے ہیں،تمام ڈپٹی کمشنرز کو زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کومعاوضوں کی ادائیگی کی ہدایت ،بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ ،، ،سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ایمرجنسی کا نفاذ 15 اگست 2023 تک ہو گا۔















