اہم خبریں

آج بھی کراچی میں بارش کا امکان،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

کراچی(نیوز ڈیسک)آج بھی کراچی میں بارش کا امکان،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی بارش کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں جم کر برسی ، محکمہ موسمیات نے آج عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص ،حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، مٹھی، پڈعیدن میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔آج بادل اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں جم کر برسیں گے۔

متعلقہ خبریں