اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 16 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا اس موقع پر انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق بھی فیصلے ہوں گے۔ترجمان اسلم غوری نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں آئندہ قومی اور صوبائی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔