اہم خبریں

بلوچستان، بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل، چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب، کونسلز کے لیے 1266 منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

کو ئٹہ (  اے بی این نیوز      )کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا ، چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کرلیے گئے ۔بلوچستان کے 35 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ ہوگیا ،ضلع کونسلز کے لیے 1266 منتخب اراکین نے حلف اٹھایا ،جس کے بعد چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے پولنگ ہوئی ۔غیرحتمی نتائج کے مطابق ضلع چمن میں جمعیت علماء اسلام اور سہ فریقی اتحاد کے امیدوار حاجی امان اللہ 34 ووٹ لیکر چیئرمین اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مجید خان اچکزئی ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے ۔قلات میں الخالد پینل نے میدان مارلیا ،مستونگ میں نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار چیئرمین اور وائس چیرمین منتخب ہوئے ،بارکھان میں سردار عبدالرحمان کھیتران کے پینل نے جیت حاصل کی ۔صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے 35 اضلاع میں آج بلدیاتی انتخابات کا پانچواں اور آخری مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ، ضلع کونسلز کے اراکین کی حلف برداری کے بعد چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے پولنگ ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران صوبائی حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے ، پولنگ صبح 8بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی ، انتخابی عمل کے دوران صورتحال کو کنٹرول رکھنے کے لیے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ رہی ، پولیس ، لیویز ، ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہے ، بلوچستان کے کسی بھی اضلاع میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔

متعلقہ خبریں