سکردو(نیوزڈیسک)تین روز سے کلر ماؤنٹین کہلائے جانے والے پہاڑ نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیما آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے۔آصف بھٹی کو آرمی ہیلی کاپٹر سے اسکردو لے جایا جائے گا، اسکردو میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں اسلام آباد بجھوا دیا جائے گا۔واضح رہے کہ آصف بھٹی تین روز قبل نانگا پربت پر پھنس گئے تھے، پاکستانی کوہ پیما اسنو بلائنیس کا شکار ہوکر کیمپ فور پر پھنسے تھے۔آصف بھٹی کی مدد کو آذربائیجان کے کوہ پیما ازرافیل اشعرلی کیمپ فور پر رکے. غیر ملکی کوہ پیما کی مدد سے آصف بھٹی کیمپ ٹو تک پہنچے تھے،فضل علی اور محمد یونس دونوں کی مدد کیلئے بیس کیمپ سے کیمپ ٹو گئے، آصف بھٹی کچھ دیر قبل بیس کیمپ پر پہنچے۔















