اہم خبریں

وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی، ملاقات میںدو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور
دونوں ممالک کے درمیان فضائ روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا،آذربائیجان ائر لائنز (AZAL) کو باکو سے لاہور ،کراچی اور اسلام آباد فلائٹ آپریشنز کی اجازت دینے کا فیصلہ،پی آئی اے اور آذربائیجان ائر لائنز (AZAL) کے مابین کوڈ شیئرنگ پر انڈرسٹینڈنگ کی گئی، وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین گہرے مذہبی ، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں ،باہمی پروازوں کے فروغ سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا

متعلقہ خبریں