اہم خبریں

جی ایس پی پلس نے ہماری برآمدات کو زبردست فروغ دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پیرس(اے بی این نیوز    )وزیراعظم محمد شہباز شریف نییورپی یونین کی طرف سے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو پرتعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ جی ایس پی پلس نے ہماری برآمدات کو زبردست فروغ دیا ہے اور یہ ہماری معیشت کے لئے اہم ہے، ہماری حکومت یورپی یونین کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت داری کو مزید استوار کرنے کی خواہشمند ہے۔جمعہ کویورپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین کے ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ آپ سے مل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، ہم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کے بارے میں نتیجہ خیز گفتگو کی، ہم یورپی یونین کی طرف سے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے ساتھ ساتھ جنیوا میں ریزیلینٹ پاکستان کانفرنس میں اس کی فعال شرکت کے لئے اہم تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جی ایس پی پلس نے ہماری برآمدات کو زبردست فروغ دیا ہے اور یہ ہماری معیشت کے لئے اہم ہے، میری حکومت یورپی یونین کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت داری کو مزید استوار کرنے کی خواہشمند ہے، تجارتی، اقتصادی اور سیاسی سطحوں پر وسیع امکانات کے مطابق اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے آپ کوپاکستان کے دورے کے لئے مدعو کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں