اہم خبریں

پی ٹی آئی کے چار سالہ دور میں عدم برداشت اور صبر و تحمل کا فقدان پیدا کیا گیا، رانا تنویر حسین

اسلام آباد(اے بی این نیوز       )وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دور میں عدم برداشت اور صبر و تحمل کا فقدان پیدا کیا گیا، کسی بھی ادارے کو اپنی آئینی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے، اگر ملک کو مسائل سے نکالنا ہے تو تمام اداروں کو تحمل اور بردباری کے ساتھ کام لینا ہو گا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی نے ہمیشہ اچھے انداز میں بات کی ہے بجلی سے متعلق ان کی بات درست ہے 2013 میں جب ہماری حکومت آئی تو ملک میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف نے دن رات ایک کر کے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا 2018 میں لوڈ شیڈنگ صفر تھی۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں چار سال تک بجلی کے منصوبے مکمل نہیں کیے گئے جو اب ہم دوبارہ مکمل کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں