راولپنڈی( اے بی این نیوز )راولپنڈی کے علاقہ ولایت کالونی میں ڈکیتی کی واردات ،واردات کے دوران مزاحمت پر دو افراد کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا ،دو ڈاکو ایک دکان میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار شروع کر دی ،دکان کے باہر موجود دو لڑکوں نے ڈاکووں کو پکڑنے کی کوشش کی ،مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی ،فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا،
ریسکیو اہلکاروں نے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہپستال منتقل کر دیا،دونوں افراد کو بازوں اور ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں،پولیس تاحال موقع پر نہ پہنچ سکی۔