را ولپنڈی ( اے بی این نیوز )آر ایم یو اینڈ الائیڈ ہسپتالوں کی انتظامیہ کی اقربا پروری انتہا کو پہنچ گئی،قربت رکھنے والے ڈاکٹرز اور ڈی ایم ایس صاحبان کو نوازنے کا سلسلہ جاری ،ہولی فیملی اسپتال میں بے ضابطگیوں اورکرپشن کا انکشاف،نان پریکٹسنگ الاونس لینے کے باوجود متعدد ڈاکٹرز زاتی کلینک چلا رہے ہیں ،ان ڈاکٹرز نے ہسپتال انتظامیہ کوپرائیویٹ پریکٹس نہ کرنے کا حلف نامہ دے رکھا ہے ،ہولی فیملی کے سینئیرز ڈاکٹرز ماہانہ لاکھوں روپے نان پریکٹسنگ الاونس کا لے رہے ہیں،متعدد ڈاکٹرز نے ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے زاتی گھر کرائے پر دیکر ڈاکٹرز کالونی میں گھر الاٹ کرا لئے،بااثر ڈاکٹروں کو گھروں کی الاٹمنٹ سے دیگر اضلاع کے ڈاکٹرز حق سے محروم رہ گئے ،ہولی فیملی کے ڈی ایم ایس/اے ایم ایس ڈاکٹرز انتظامیہ کے ساتھ ملکر دیگر بے ضابطگیوں میں بھی ملوث ہیں ،ذرائع کے مطابق ایک ڈاکٹر کیخلاف ہسپتال کے ائیر کنڈیشنر چوری ہونے پر اینٹی کرپشن نے انکوائری بھی کی پالیسی کیخلاف گھروں کی الاٹمنٹ اور پرائیویٹ پریکٹسز ہسپتال انتظامیہ کے علم میں ہے اے بی این نیوز کے سوال پر ہولی فیملی ہستال کے ایم ایس نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا ڈاکٹر جہانگیر سرور ایم ایس ہولی فیملی نے کہا کہ کل فائل دیکھ کر بتاوں گا ،آج وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بینظیر بھٹو ہسپتال کے دورے کے موقع پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھاوزیراعلی پنجاب نے ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار بھی کیا تھا۔نگران صوبائی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر سے اے بی این نیوز نے رابطے کی کوشش کی رابطہ نہ ہوسکا۔















