اہم خبریں

اکتوبر نومبر میں عام انتخابات دیکھ رہے ہیں، وفاقی وزیر سید امین الحق

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام(آئی ٹی)سید امین الحق نے کہا ہے کہ اکتوبر نومبر میں عام انتخابات دیکھ رہے ہیں، آئی ٹی کی برآمدات گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 28فیصد تک بڑھ گئی ہیں، ڈیٹا پروٹیکشن بل حتمی شکل میں ہے، اگلے دس روز میں کابینہ میں لانے کی پوزیشن میں ہونگے، 5جی کے حوالے سے تمام کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے ،آئی ٹی ٹیلی کام کے شعبہ کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، ملکی ترقی کے لئے ہمیں آئی ٹی ٹیلی کام کی صنعت کو ریلیف اور فروغ دینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیشنل ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن (این ٹی سی)کے ہیڈکوارٹر میں ریڈٹون اور ہواوے آئی ٹی کمپنیوں کے اشتراک کے معاہدے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ آج اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں چار چیزوں کو ٹارگٹ کیا گیا جس میں معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کو فوکس کیا گیا ہے۔ اجلاس کا مقصد مستقبل میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ ان شعبوں کے فروغ پر غوروفکر کرنا تھا تا کہ ملک میں معاشی بہتری اور روزگار کے مواقع کی فراہمی بہتر بنائی جاسکے ۔

متعلقہ خبریں