اسلام آباد( اے بی این نیوز ) انتخابات کے حوالے سے حکومت نے اہم ترین فیصلہ کر لیا کہ مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی تک الیکشن نہیں کرا ئے جائیں گے اور نہ ہی نواز شریف کے بغیر الیکشن میں حصہ لیا جائے گا، نواز شریف ہی الیکشن کے دوران انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، ن لیگ نے یہ بھی طے کیا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کے خلاف وہ اس وقت اپیل کرینگے جب نئے چیف جسٹس اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، ایک انٹر نیشنل نیوز ویب سے بات کرتے ہو ئے حکومت کے اہم ترین رکن نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت اس ھوالے سے بھی کوشاں ہے کہ اسمبلی کو اپنی مدت س؎ے ایک ہفتہ پہلے تحلیل کر دے اور نوے دن کے اندر اندر انتخابت کو قوت حاصل کیا جائے، تاہم اس بات کے زیادہ امکانات ہیں ہیں اکتوبر کے ماہ کے دوران الیکشن منعقد ہو جائیں،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اسمبلی کی مدت میں توسیع کرنے کی کو ئی تجویز زیر غور نہیں، انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف وطن واپس آئیں گے تو اس وقت سیاسی ماحول یکسر تبدیل ہو گا۔















