اہم خبریں

ہم مشکل حالات میں پھنسے ہوئے تھے کہ اسحاق ڈار نے اچھا بجٹ پیش کیا،مہناز اکبر عزیز

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  ) قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے ممبر قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ ہم مشکل حالات میں پھنسے ہوئے تھے کہ اسحاق ڈار نے اچھا بجٹ پیش کیا،نو مئی کے واقعات کے بعد شہباز شریف نے ملک کو سنبھالا، میں آرمی چیف کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں جبکہ نصیبہ چنا نے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا لوگوں کو ضروریات زندگی نہیں مل رہی غریبوں کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ؟ کیا غریب کھانا پینا نہیں کرینگے ؟ ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے،ڈالر مہنگا ہوگیا ہر چیز مہنگی ہوگئی، بجٹ میں جو کچھ ہوا امیر لوگوں کیلئے ہوا، تنخواہیں بڑھنے کا کریڈٹ آصف علی ذرداری کو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں