اہم خبریں

قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون کو دوبارہ طلب کر لیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون کو دوبارہ طلب کر لیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون کو گیارہ بجے نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے، احتساب بیورو نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی ہے،نیب کے نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور وزیر اعظم 108 تحائف ملے، چیئرمین پی ٹی آئی نے 58 تحائف حاصل کئے جو توشہ خانہ میں جمع نہ کروائے گئے۔

متعلقہ خبریں