اہم خبریں

مرتضیٰ وہاب کا حال حمزہ شہباز کی وزارتِ عظمیٰ جیسا ہو گا، پی ٹی آئی کا میئرکراچی کے انتخابات پر ردعمل

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیپلز پارٹی پر الیکشن چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے میئر کراچی کا انتخاب مسترد کر دیا۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گرفتاریاں کر کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا، گم شدہ افراد پیپلز پارٹی کے سیف ہاؤس میں موجود تھے۔پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، مرتضیٰ وہاب کا حال بھی حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ جیسا ہو گا۔

متعلقہ خبریں