اہم خبریں

فردوس عاشق ”استحکام پاکستان پارٹی“ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر

لاہور ( اے بی این نیوز   )سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اپنی جماعت ”استحکام پاکستان پارٹی“ کے قیام کا اعلان 8 جون کو کیا تھا، جب کہ 12 جون کو پارٹی کے عہدیداران کا بھی اعلان کیا تھا، جس کے مطابق عبدالعلیم خان کو پارٹی کا صدر، عامر کیانی کو سیکرٹری جنرل، جب کہ عون چوہدری کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، ترجمان اور پیٹرن اِن چیف بنایا تھا۔آج جہانگیر خان ترین نے فردوس عاشق اعوان کو پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا ہے۔دوسری جانب ”استحکام پاکستان تحریک“ کے بانی احمد کلیم کی جانب سے ”استحکام پاکستان پارٹی“ کو لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ”استحکام پاکستان تحریک“ کے نام سے سیاسی جماعت پہلے ہی رجسٹرد ہے۔

متعلقہ خبریں