اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی،سپریم کورٹ ری ویو ایکٹ قانون بن چکا ، نئے ایکٹ کے تحت نظر ثانی کا دائرہ کار اب اپیل جیسا ہی ہو گا، نظر ثانی کا فیصلہ لارجر بینچ ہی سن سکے گا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے یہ دلچسپ معاملہ ہوگیا،عدالت عدلیہ کی آزادی کے بنیادی حق کو بھی دیکھتی ہے،،الیکشن کیس کی سماعت میں آڈیو لیکس کمیشن کی بھی گونج،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آڈیولیکس کمیشن کالعدم قرار نہیں دیا، تحقیقات کرانی ہیں تو طریقہ کار سے آئیں















