اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی کا کیس عدالت نے فردوس شمیم نقوی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے کیس میں گرفتار تحریک انصاف کےرہنما فردوس شمیم نقوی کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں فردوس شمیم نقوی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ فردوس شمیم نقوی کو کینسر سمیت دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے صحت کوسنگین خطرات لاحق ہیں۔عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو فردوس شمیم نقوی کو میڈیکل بورڈ کے سامنےپیش کرنے کا حکم دیدیتے ہوئے درخواست ضمانت کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔















