اہم خبریں

اسلام آباد ،خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلہ ، شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق زلزے کے جھٹکے اسلام آباد ، سوات، ہری پور، اٹک اور ڈیرہ اسماعیل خان ،پشاور، مردان، صوابی، دیر، ملاکنڈ، ایبٹ آباد میں محسوس کیے گئے ، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،زلزے کی شدت ریکٹر اسکیل 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز اپر دیر میں 91 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

متعلقہ خبریں