اسلام آباد (اے بی این نیوز)پی آئی اے کی اسلام آباد سے پہلی حج پرواز کو وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود ، وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی، سی ای او پی آئی اے، ایوایشن اور وزارت مذہبی امور سے منسلک اعلی حکام نے رخصت کیا ،پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی ائر پورٹ پر منعقدہ تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔حج پرواز کے سلسلے میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک سادہ اور پر وقار تقریب منعقد کی گئی،وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے کہا کہ حجاج کی سفری سہولت اور انکے حجاز مقدس قیام کو آرام دہ بنانے کیلئے حکومت نے خصوصی اقدامات کئے گئے،حجاج ایک مقدس مذہبی فریضے کیلئے روانہ ہو رہے ہیں، ان سے وطن عزیز کیلئے خصوصی دعاوں کی درخواست ہے ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی آج کے روز تین حج پروازیں، کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد سے روانہ ہوئیںپی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 2 جون تک جاری رہے گا ،حج آپریشن 340 پروازوں پر مشتمل ہوگا جسکے ذریعے سرکاری و پرائیوٹ اسکیم والے 65000 حجاج کرام جائیں گے ۔















