اہم خبریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد کی ملاقات

مظفرآباد( اے بی این نیوز   )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد سے ملاقات،مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد نے سرینگر میں ہونے والی جی ٹوئنٹی کانفرنس پر اپنے خدشات سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا،مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے کردار کو سراہا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو 1990 میں ہجرت کرکے مقبوضہ سے آزاد کشمیر آنے والے مہاجرین نے بھارتی افواج کے مظالم سے بھی آگاہ کیا،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے درمیان آبادکاری کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد میں مشتاق السلام، عزیر احمد غزالی، چوہدری محمد مشتاق، اقبال یاسین اعوان، علی محمد بٹ اور چوہدری فیروز دین شامل تھے ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ چوہدری یاسین، چوہدری لطیف اکبر، فیصل راٹھور، سردار یعقوب اور چوہدری قاسم مجید موجود تھے،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میاں عبدالوحید، عامر یاسین، نبیلہ ایوب، عامر غفار لون، چوہدری پرویز اشرف، افسر شاہد، شوکت جاوید میر، سردار عابد حسین عابد، خان ناصر خان، اشفاق ظفر اور مبشر منیر اعوان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں