لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت کو کالعدم قرار دینا آسان نہیں،زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حامد خان نے کہا کہ حکومت جھوٹے الزامات لگا کرعمران خان اور ان کی جماعت کو سیاست سے دور کرنا چاہتی ہے، حکومت پی ٹی آئی کا راستہ روک کر الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے،انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 17 کے تحت کسی جماعت کو کالعدم قرار دینا آسان نہیں،ان کا کہناتھاکہ کسی بھی جماعت کو کالعدم قرار دینے کیلئے پندرہ دن میں سپریم کورٹ میں ریفرنس ڈالنا ہوتا ہے۔حامد خان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ انصاف کرے گی، عدالتی احکامات کے باوجود رہنماؤں کو رہا نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔















