اہم خبریں

عرب امارات سیلاب متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر میں سندھ حکومت کی مدد کرے گا

کراچی (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر میں مدد کرے گا،ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں کراچی میں عرب امارات کے کونسل جنرل بخیت عتیق الریمتی بھی موجودتھے، وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ ان کے نمائندہ خصوصی سید قاسم نوید نے بھی ملاقات میں شرکت کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور یو اے ای کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا یو اے ای سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر میں سندھ حکومت کی مدد کرے گا، گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بہت جلد پراجیکٹ کو حتمی شکل دی جائیگی، عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ یو اے ای کے صنعتکار سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ پاکستان کے تعلقات شہید بھٹو کے زمانے سے ہی مثالی ہیں۔

متعلقہ خبریں