اسلام آباد (اے بی این نیوز)صدر مملکت نے جنسی ہراسانی کیس میں جی ایم پی ٹی وی کی ملازمت سے برطرفی ، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی،جنرل منیجر (جی ایم) خالد محمود لکھن پر وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کی جانب سے عائد کردہ سزا برقرار،محتسب نے ایم ڈی پی ٹی وی کو ایک ہفتے کے اندر ملزم پر سزائیں عائد کرنے کی بھی ہدایت کی تھیخالد محمود پر پی ٹی وی سینٹر ملتان کی ایک خاتون میک اپ آرٹسٹ کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوگیاتھاصدر مملکت نے جی ایم پی ٹی وی کی طرف سے محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا،صدر مملکت نے کہا کہ ہمارا مذہب اور قانون دونوں ہی اس طرح کے عمل کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتے ہیں ، معاشرے، خواتین ، سماج دشمن اور ہراساں کرنے والوں کو واضح پیغام دینا ضروری ہے، پاکستان خواتین کی جانب ایسے نامناسب رویے کو برداشت نہیں کرے گا، ملزم نے خود کارروائی کو طول دیا، ملزم نے بار بار التوا کا فائدہ اٹھایا، منصفانہ ٹرائل کا حق انصاف کا تسلیم شدہ اصول ہےمگر قانونی عمل کے غلط استعمال کی بھی اجازت نہیں، ضروری ہے کہ ہم خواتین کے لیے عوامی اور ملازمت کے مقامات کو محفوظ بنائیں ، بار بار التوا کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے ، محتسب نے درست حکم جاری کیا، فیصلہ قانون اور حقائق پر مبنی ہے۔















