اہم خبریں

سابق رکن قومی اسمبلی ملک جواد کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

پشاور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلع اورکزئی سے سابق رکن قومی اسمبلی ملک جواد حسین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔جمعہ کو جاری بیان میں ملک جواد حسین نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔ان کاکہناتھا کہ فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو جلانے کی مذمت کرتے ہیں، یہ ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ وفاداری کی اور عمران خان کے کہنے پر استعفیٰ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں