اہم خبریں

سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ، 6 افراد زخمی

ژوب (  اے بی این نیوز  )سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ، 6 افراد زخمی،،،، دھماکے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،، ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق بحفاظت پولیس لائن پہنچ گئے ، امیر جماعت اسلامی کا قافلہ کوئٹہ سے ژوب داخل ہو رہا تھا،حملہ کرنے والے خود کش بمبار کی لاش اور زخمی سول ہسپتال منتقل ،،،وزیرِ اعظم، سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی سراج الحق کے قافلے پر دھماکے کی مذمت، قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ خبریں