اہم خبریں

ہم ہرگز نہیں جھکیں گے کیو نکہ ہم کو ئی بھیڑ بکریاں نہیں، انسان ہیں،عمران خان ٹویٹ

لاہور ( اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی ویب سائٹ ٹو یٹر پر اپنی ایک ٹو یٹ میں کہا کہ اس بدترین کریک ڈاؤن اور ملک میں قائم دہشت کے اس راج، جسکی زد میں آج تحریک انصاف اور اس کے سپورٹرز ہیں اور جس کا مظاہرہ تو مشرف اور ضیاء کے مارشل لاء ادوار میں بھی نہ کیا گیا، کے پیچھے یہ ذہنیت کارفرما ہے کہ ہم اہلِ پاکستان بھیڑوں کا ایک ریوڑ ہیں جنہیں با آسانی خوفزدہ کرکے طاقت کی ننگی نمائش کے آگے جھکایا جاسکتا ہے۔ وہ تو ٹھیک ہے، مگر ہم ہرگز نہیں جھکیں گے کیونکہ اوّل تو ہم بھیڑ بکریاں نہیں، انسان ہیں اور دوم یہ کہ ہم تاریخِ عالم کے اس عظیم ترین قائد (محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) کی امت ہیں جنہوں نے ہمیں رب العزّت کے حضور اس عہد میں باندھا کہ خالقِ کائنات کے سوا ہم کسی کے بھی سامنے ہرگز نہیں جھکیں.

متعلقہ خبریں