اہم خبریں

رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ نے پی ٹی آئی چھوڑ دی، اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفی

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ نے پارٹی چھوڑ دی۔سندھ اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہاکہ یہ اقدام پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کے واقعات پر احتجاجاً کیا۔انہوںنے کہا کہ میں تحریک انصاف سے بطور ایم پی اے مستعفی ہورہا ہوں۔عمران شاہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر بہت تکلیف اور افسوس ہوا، میانوالی میں یادگار جہاز کو تباہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں اس لیے نہیں آیا تھا کہ سڑکوں پر آ کر بدمعاشی کروں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد تین چار دن سو نہیں سکا، میں بہت زیادہ تکلیف میں رہا، میں تحریک انصاف سے بطور ایم پی اے مستعفی ہورہا ہوں۔عمران شاہ نے کہاکہ میں پی ٹی آئی کے کسی گروپ میں بات نہیں کررہا تھا، جائزہ لے رہا تھا، 9 دن بعد ضمیر نہیں جاگا، دیکھ رہا تھا لوگوں کی کیا سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے گھر کے رکھوالے کو ہی مار دیں گے تو کیا ہوگا، میرے والد ڈاکٹر محمد علی شاہ کی خدمات ہیں، بھائی دو بار ایم پی اے رہے۔ان کاکہنا تھا کہ میں کسی سے ڈرنے والا نہیں، نہ ہی کوئی مجھے ڈکٹیٹ کرسکتا ہے، سندھ اسمبلی سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میں بطور ایم پی اے تحریک انصاف کا حصہ نہیں۔انہوں نےکہا کہ میرا کام نہیں کہ کسی پارٹی پر پابندی لگانے کی بات کروں، رکن اسمبلی بننے سے میرے پیشے کا نقصان ہوا، میں اپنی ضمیر کےلیے پی ٹی آئی میں گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس ’جاؤ احتجاج کرو‘ کا میسج ضرور آیا، ’جلاؤ گھیراؤ کرؤ کا میسج نہیں آیا تھا۔ڈاکٹر عمران نے کہا کہ میں اب اپنے معمول اور پیشہ ورانہ زندگی میں واپس جارہا ہوں، کل پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سے استعفیٰ جمع کراؤں گا،انہوں نے کہاکہ مستقبل میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوں گا یا نہیں، کہنا قبل از وقت ہوگا۔

متعلقہ خبریں