اسلام آباد(نیوزڈیسک) افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شاہ زین بگٹی کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی جی ایٹ مرکز سے ڈی چوک اسلام آباد تک نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور شہداء کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں جن پر افواج پاکستان اور شہداء کے حق میں نعرے درج تھے، ریلی میں کثیر تعداد میں پاکستانی شہری شامل تھے،ریلی کے اختتام پر شاہ زین بگٹی کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک آرمی دنیا کی نمبر ون فوج ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان نے پاکستان کے مختلف شہروں میں جس طرح حساس مقامات اور عمارتوں پر جلاو گیراؤ اور حملے کیے اسکی کوئی مثال نہیں ملتی،بھارت فوج نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ لاہور میں چائے پیئں گے مگر پاکستان کی بہادر افواج نے یکجا اور متحد ہو کر انکے اس خواب کو چکنا چور کر دیا تھا۔ اس سے قبل کسی بھی سیاسی مذہبی جماعت، قبیلے یا برادری نے اسطرح حملہ نہیں کیا جس طرح پی ٹی آئی نے کیا ہے،عمران خان کو جنہوں نے اقتدار تک پہنچایا وہ آج انہی کیخلاف الزام تراشیوں میں مصروف ہیں۔ آپ صرف کرکٹر تھے اور انہوں نے آپ کو وزیر اعظم بنوا دیا مگر اس کے صلے میں آپ نے اپنے محسنوں کو بھی نہیں بخشا، عمران خان نے اقتدار جانے کے بعد حکومت کو بلیک میل کرنے کیلئے پنجاب اور اسمبلیاں توڑیں مگر اس کا قعطا” یہ مطلب نہیں کہ سندھ اور بلوچستان۔کی اسمبلیوں کو بھی انکی خواہش کی بھینٹ چڑھا دیا جائے، تمام اسمبلیاں اپنی آئنی مدت پوری کریں گی جس کی بعد ہی عام انتخابات کروائے جائیں گے۔اس موقع پر جہانگیر شاہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ن کو کمزور کرنا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، دشمنوں کے مذموم عزائم کو شکت دیں گے یہ فوج ہماری ہے اور ہم اس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔















