اہم خبریں

وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے وکلا کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پنجاب سے آئے ہوئے وکلا کے وفد نے ملاقات کی ۔ اس وفد کی قیادت چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے کی جبکہ اس وفد میں ممبر پاکستان بار کونسل قلب حسن شاہ اور وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان شامل تھے۔ ملاقات میں چشتیاں، پنڈ دادن خان، راجن پور، جام پور، چشتیاں، بھیرہ ، سرگودھا، سوہاوہ، تلہ گنگ، تونسہ شریف کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے صدر اور سیکرٹریز موجود تھے۔ وفاقی وزیر قانون نے بار ایسوسی ایشنز کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار ایسوسی ایشن ہمارے قانونی نظام انصاف کا لازمی حصہ ہیں۔ وفد نے وزیر کو بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور وزیر نے ان کے حل کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس کے شرکا نے وکلا کے تحفظ کے اس قانون کی منظوری کے لیے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی کوششوں کو سراہا جو کہ پاکستان بھر کے وکلا کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

متعلقہ خبریں