اہم خبریں

پنجاب اسمبلی انتخابات کا معاملہ، چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرئیگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں اہم کیس،پنجاب اسمبلی انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست پر چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پر نظرثانی کیلئے دائر الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔اس کی سماعت 3 رکنی خصوصی بینچ کرے گا جس کی سربراہی چیف جسٹس عمرعطا بندیال کریں گے ، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ہی 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کروانے کا فیصلہ سنایا تھا۔

متعلقہ خبریں