اہم خبریں

فواد چودھری کی گرفتاری کامعاملہ ، عدالت نے انتظامیہ سے 3 ایم پی او کا حکم طلب کر لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کامعاملہ ، عدالت نے انتظامیہ سے 3 ایم پی او کا حکم طلب کر لیا۔ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کے حوالے سے درخواست پرسماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریماکس دئیے ،ایک گھنٹے بعد اس معاملے کو ٹیک اپ کیا جائیگا، اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چودھری کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس پر عدالت نے انتظامیہ سے 3 ایم پی او کا حکم طلب کر لیا۔

متعلقہ خبریں